Massage Kare Khoobsurti Mein Izafa - Article No. 2821

Massage Kare Khoobsurti Mein Izafa

مساج کرے خوبصورتی میں اضافہ - تحریر نمبر 2821

اگر باقاعدگی سے مساج کیا جائے تو نہ صرف حلقوں اور جھریوں سے چہرہ پاک ہو جاتا ہے بلکہ جلد ہی خلیوں کو زیادہ نشوونما کیلئے زیادہ غذا بھی میسر ہونے لگتی ہے اور جلد کی لچک اور رنگت میں بھی بہتری آ جاتی ہے

جمعہ 25 فروری 2022

اقراء گل،فورٹ عباس
چہرے پر مساج یا مالش کرنے سے دورانِ خون میں روانی آ جاتی ہے اور یہ روانی جلد کو خشکی سے محفوظ رکھتی ہے۔اگر باقاعدگی سے مساج کیا جائے تو نہ صرف حلقوں اور جھریوں سے چہرہ پاک ہو جاتا ہے بلکہ جلد ہی خلیوں کو زیادہ نشوونما کیلئے زیادہ غذا بھی میسر ہونے لگتی ہے اور جلد کی لچک اور رنگت میں بھی بہتری آ جاتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مساج ذہنی و جسمانی تھکاوٹ کو دور کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔لیکن مساج سے بہترین نتائج اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں جب مساج کا عمل صحیح طور پر انجام پائے۔مساج سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا چہرہ کسی قسم کے انفیکشن‘سوجن یا زخم وغیرہ سے پاک ہو۔اپنے بالوں کو اچھی طرح باندھ لیں تاکہ چہرے اور گردن سے دور رہیں۔

(جاری ہے)

مساج کرنے والے کے ناخن اتنے بڑے نہ ہوں کہ ان سے چہرہ زخمی ہونے کا خطرہ ہو۔

چہرے پر براہ راست تیل ٹپکانے کے بجائے اپنی ہتھیلیوں کے درمیان ملیں۔موسم سرما میں خاص طور پر ہفتے میں دو مرتبہ چہرے اور ہاتھوں کا مساج کریں۔
مندرجہ ذیل مساج کے طریقے استعمال کرنے سے آپ بھی خوبصورت جلد حاصل کر سکتی ہیں۔
خشک جلد کیلئے چہرے پر بالائی سے مساج کریں۔ٹھنڈی بالائی کا مساج چہرے کو داغ دھبوں سے پاک کرتا ہے۔
شہد میں بالائی ملا کر رات کو سوتے وقت لگائیں۔
کچھ دیر کے بعد ہلکا مساج کرکے اُتار لیں۔اس سے نہ صرف رنگت میں نکھار آئے گا بلکہ دانوں اور داغ دھبوں میں بھی فرق پڑ جائے گا۔
ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چمچہ شہد کسی کپ میں مکس کر لیں۔چہرے سے گردن تک آہستگی سے مساج کریں۔اس سے آپ کی جلد میں چمک پیدا ہو جائے گی۔
دودھ میں عرق لیموں ملا کر صبح و شام چہرے پر مساج کرنے سے چہرہ خوبصورت ہو جائے گا۔

عرق گلاب کو اپنی ہتھیلی پر انڈیل کر اس سے چہرے پر مساج کریں۔اس سے آپ زیادہ عرصے تک خوبصورت اور جوان نظر آئیں گی۔
ایک چمچہ روغن بادام میں آدھا لیموں کا رس ملا کر روزانہ ہاتھوں اور چہرے کا مساج کریں۔اس سے جلد ملائم ہو جائے گی۔
انڈے کی زردی‘شہد اور روغن بادام ملا کر مکسچر بنا لیں۔ہاتھوں اور چہرے پر مساج سے جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔

ایک چمچہ دہی اور ایک چمچہ چینی برابر مقدار میں لیں۔اسے اچھی طرح مکس کر لیں۔اس سے چہرے کا مساج کریں اور پانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں۔
خالص زیتون کا تیل لے کر اسے ہلکا سا گرم کر لیں۔ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر مساج کریں۔اس سے چہرے کے داغ بتدریج مدھم پڑ جائیں گے اور جلد میں چمک پیدا ہو جائے گی۔
نیم گرم روغن بادام میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔
یہ عمل پانچ منٹ تک جاری رکھیں۔اس سے چہرے پر نمودار ہونے والی جھریوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
بالائی میں ہلدی ملا لیں اور اس سے چہرے کا مساج کریں۔اس سے نہ صرف جلد کی خشکی کا خاتمہ ہو گا بلکہ رنگت میں بھی نکھار آئے گا۔
بادام کی گریوں میں خشخاش ملا کر عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں۔اور پھر نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں اور چہرے پر عرق گلاب لگا لیں۔
اس سے چہرہ پُررونق نظر آئے گا۔
بیسن میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملا کر آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں۔یہ چہرے پر دانوں کے خاتمے کے لئے بہترین ہے۔
گلیسرین میں لیموں کا رس ملا کر روزانہ چہرے پر مساج کریں۔اس سے نہ صرف رنگت میں نکھار آئے گا بلکہ کیل مہاسوں کیلئے بھی بہترین ہے۔
پانی میں سرکہ ملا کر اس سے مساج کریں اس کے استعمال سے چہرے پر شادابی اور چمک آ جائے گی۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Massage Kare Khoobsurti Mein Izafa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.