Chehrey Ki Warzish - Facial Yoga - Article No. 2592

Chehrey Ki Warzish - Facial Yoga

چہرے کی ورزش فیشل یوگا - تحریر نمبر 2592

جواں تر جلد کے اہم راز جانئے

پیر 10 مئی 2021

ماہ صیام میں عبادات،گھرداری،سحر و افطار کے اہتمام کرنے میں جٹ جانا ہماری روٹین ہوتی ہے۔برسوں سے ہم اپنے اخلاقی،تہذیبی ذمہ داریوں سے اسی طرح عہدہ برآ ہوتے چلے آرہے ہیں۔ان سب ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ چند ساعتیں اپنی تھکن اتارنے،تازہ دم ہونے اور جلد کی دیکھ بھال کے لئے بھی مخصوص کر دینے میں قطعی کوئی قباحت نہیں۔ذیل میں ہم ایسی ہی چند تجاویز دے رہے ہیں۔

آپ یقینا نماز پنجگانہ کے ساتھ تہجد کی بھی ادائیگی کرتے ہوں گے۔اس عبادت میں انسانوں کی جسمانی اور روحانی فلاح کا راز پنہاں ہے۔ دن کے کسی حصے میں فیس یوگا بھی کرکے دیکھئے۔فیشل کی مشقیں،افطار سے سحری تک زیادہ مقدار میں پانی پینا،نیند پوری کرنا،گردن اونچی کرکے چھت کو دیکھنا یعنی چہرہ اوپر اٹھا ہو،چیونگم نہ کھائی جائے یہ مخصوص مفروضہ ہے کہ چیونگم کھانے سے کیلوریز کم ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

فیس یوگا چہرے پر نمودار ہونے والی لکیروں کا خاتمہ کر سکتا ہے بشرط یہ کہ یوگ ایکسپرٹ کے مشوروں پر عمل کیا جائے اگر آپ نے مشاقی سے یوگا کے Steps نہ کئے تو چہرے پر مزید لکیریں نمودار ہو سکتی ہیں۔
فیس یوگا سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔یہ قیمتاً مہنگا بھی نہیں اور مضر اثرات کا حامل بھی نہیں ہے۔اگر آپ کا چہرہ Chubby یعنی بھرا بھرا سا کہلاتا ہے تو اپنی غذا سے نمک کی مقدار کم کیجئے۔
اگر آپ پکے ہوئے کھانوں پر اضافی نمک شامل کرکے کھانے کھاتی ہیں تو آپ کا چہرہ Slim نہیں ہو سکتا۔پھولے ہوئے چہرے کو صحت مندی علامت سمجھنے کی غلطی بھی نہیں کرنی چاہئے۔آپ کے لئے لازم ہے کہ ایلوویرا چہرے پر لگائیں۔غذا اور خوراک کی شکل میں کھائیں۔پھلوں میں سیب اور شہد آپ تریاق سے کم نہیں ہوں گے۔چہرے پر گلیسرین اور عرق گلاب لگائیں تاکہ چہرے کے عضلات تروتازگی ابھرے۔

Do Face Slimming Milk کس قدر اہمیت رکھتے ہیں؟
مارکیٹ میں V.Mask خاص انہی مقاصد کے لئے متعارف کرائے گئے ہیں۔یہ آپ کی جلد کو اندرونی تہہ تک نم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔گرمیوں میں آپ کو زائد مقدار میں پانی پینا لازم ہے مگر رمضان المبارک میں جلد کو زیادہ Hydrate کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے یہ ماسک لگائے جا سکتے ہیں۔
دوہری ٹھوڑی اور چہرے کے مٹاپے کو دور کرنے کے لئے غبارے پھلانا بھی ان میں ہوا بھرنا بہترین مشق ہے۔
آپ غباروں میں سینے کو پھلا کر ہوا بھرتے رہیں۔اس طرح آپ کے رخساروں اور ٹھوڑی کے عضلات کی ورزش ہو گی اور چہرہ دلکش خدوخال میں تبدیل ہو گا۔آپ دن میں 15،5 یا 3 جتنے غباروں میں ہوا بھر سکیں بھرتے رہیں۔ایک ہفتے سے 15 دنوں تک آپ کا چہرہ اگر متورم رہتا ہے تو اس میں بہتری آئے گی اور اگر بھری بھرے اعضاء ہوں تو وہ بھی سکڑنے لگیں گے۔
فیشل یوگا ہو یا دیگر چہرے کی ورزشیں آپ ہر روز ہفتے کے ساتوں دن 20 سے 30 منٹ تک انہیں جاری رکھیں تو بہتر ہے تاہم اپنے ماہر جلد سے ورزش کے مخصوص دورانئے کی معلومات حاصل کر لینی بہتر ہے۔

فیشل مساج
مساج کے لئے آپ کو بیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں۔ہفتے میں دو سے تین بار مساج کیا جا سکتا ہے۔ہلکا مساج تو روزانہ 5 سے 10 منٹ تک کیا جا سکتا ہے۔مساج چہرے پر خون کی روانی بحال کرتا ہے۔جلد کو شفاف رکھتا ہے اور رفتہ رفتہ عمر رسیدگی میں کمی آنے لگتی ہے۔

Browse More Exercises for Women

Special Exercises for Women article for women, read "Chehrey Ki Warzish - Facial Yoga" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.