Facial Chehre Ko Nikhar Bakhshta Hai - Article No. 2195

Facial Chehre Ko Nikhar Bakhshta Hai

فیشل چہرے کو نکھار بخشتاہے - تحریر نمبر 2195

میک اپ کرنے سے پہلے جلد کی صفائی ضروری ہے اور وہ صفائی آ پ کو فیشل سے حاصل ہو سکتی ہے۔

جمعرات 31 اکتوبر 2019

میک اپ کرنے سے پہلے جلد کی صفائی ضروری ہے اور وہ صفائی آ پ کو فیشل سے حاصل ہو سکتی ہے۔فیشل کا طریقہ درست نہ ہوتو چہرہ خوبصورت ہونے کے بجائے بد نما بھی ہو سکتا ہے۔چہرے کے لیے فیشل ضروری ہے کیونکہ یہ چہرے کی خوبصورتی اور اس کی زندگی کو بڑھتا ہے ۔اگر چہرہ فیشل کے بغیر چالیس سال تک خوبصورت رہ سکتاہے تو فیشل سے چہرے کی خوبصورتی مزید دس پندرہ سال تک بڑھ جائے گی اور اگرمسلسل خیال رکھا جائے تو بڑھاپے تک چہرے کو خوبصورت اور جھریوں سے پاک رکھا جا سکتاہے۔


فیشل کروانے سے پہلے کچھ اہم عوامل کا خیال رکھنا ضروری ہے جن میں عمر سر فہرست ہے۔فیشل کروانے کی عمر کم از کم 30سال ہونی چاہیے پھر فیشل کے لیے چہرے کی جلد کو بھی مد نظر رکھا جاتاہے۔مختلف چہروں کے لیے مختلف قسم کے اسکن ٹانک کلینزنگ ملک،سوتتھنگ لوشن اور فیس ماسک ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بلڈ پریشر چیک کرناچاہیے کیونکہ فیشل میں مساج کرنے اور اسٹیم دینے سے بلڈ پریشر میں مزید اضافہ ہو سکتاہے جو نقصان دہ ہے۔


فیشل کا طریقہ
جلد کی نوعیت اور بلڈ پریشرچیک کرنے کے بعدجب یہ اطمینان ہو جائے کہ اس چہرے پر فیشل ہو سکتا ہے تو سب سے پہلے کلینرنگ ملک سے چہرے کو صاف کرلیں۔اس کے بعد ٹشو پیپر سے صاف کرکے اس پر اسکن ٹانک لگائیں اور پھرمناسب موئسچرائزر سے مساج کریں۔ہمیشہ نیچے سے اوپر کی طرف مساج کریں تاکہ جلد نہ ڈھلکے۔
بھاپ (اسٹیم)
آدھے پونے گھنٹے مساج کرنے کے بعد چہرے کو ٹشوپیپر سے صاف کریں۔
ایک کھلے منہ کی دیگچی میں پانی ابال لیں پھر اس کھولتے ہوئے پانی کو اوپر منہ رکھیں اور ایک بڑے تولیے سے چاروں طرف سے چہرے ڈھک دیں تاکہ بھاپ باہر نہ نکلنے پائے۔تقریباً دس سے پندرہ منٹ بھاپ لیں اس کے بعد تولیے سے منہ صاف کریں اور رگڑ رگڑ کر صاف کریں تاکہ سارا میل باہر نکل جائے۔
ماسک
فیشل میں سب سے آخر میں ماسک استعمال کیا جاتاہے جو مختلف طرح کا ہوتاہے مثلاً خشک جلد کے لیے الگ ماسک ہوتاہے اور رنگ نکھارنے کے لیے الگ ماسک ہوتاہے۔
ہم یہاں آپ کو مختلف طریقے بتاتے ہیں آپ اپنی مرضی کے مطابق یہ ماسک استعمال کر سکتی ہیں۔
خشک جلد کے لیے ماسک
ململ کا ایک ٹکڑا چہرے کے برابر کاٹ لیں اور اسے ناک اور آنکھوں سے کاٹ کر سوراخ بنالیں۔بادام روغن زیادہ گرم نہ کریں اس کپڑے پر اچھی طرح لگا کر چہرے کو پہلے ماسک کی مانند ڈھانپ لیں ۔اس ماسک کو آدھا گھنٹے لگارہنے دیں یہ ماسک رات کو لگایا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
اس کپڑے کو اتار کر میل صاف کرلیں۔صبح چہرے کونیم گرم پانی سے دھو لیں۔
رنگ نکھارنے کے لیے ماسک
رنگت نکھارنے کے لیے کچا آلو پھیلا کر اسے دو حصوں میں تقسیم کریں اور ایک ٹکڑا لے کر چہرے پر اچھی طرح کچل کر یا پیس کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے پر لگائیں۔اسے بھی رات کو ہی استعمال کریں۔تمام رات اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا۔
صبح روئی کو پانی میں بھگو کر صاف کرلیں۔
شہد کا ماسک
امریکہ میں چہرے کی جھریاں اور لٹکی ہوئی جلد کے لیے شہد کا لیپ کیا جاتاہے شہد اور انڈے کی سفیدی ہم وزن لے کر میدے میں پیسٹ سی بنالیں۔اسی پیسٹ کو آنکھیں چھوڑ کر تمام چہرے پر لگائیں۔پندرہ منٹ بعد گرم پانی سے دھولیں اور لوشن لگائیں۔
کھیرے کا ماسک
کھیرا چہرے کے لیے بہترین ہے۔
کھیرے کا ماسک لگانے کے لیے کھیرے کے پتلے گول قتلے کاٹ کرپورے چہرے پر لگائیں(کھیرا لگانے سے پہلے چہرے پر تھوڑا سا بے بی آئل لگائیں)ایک گھنٹے بعد دھولیں۔
انڈے کی سفیدی کا ماسک
ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹ لیں اور اسے چہرے پر لگائیں۔اگر چاہیں تو ایک چمچہ لیموں کا رس شامل کرلیں۔پندرہ منٹ بعد دھولیں آپ خود واضح فرق محسوس کریں گی۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Facial Chehre Ko Nikhar Bakhshta Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.