Husn Ki Nighdasht Ke Liye Singhari Ashya Ke Istemaal Ki Taknik Janna Zaroori Hai - Article No. 1915

Husn Ki Nighdasht Ke Liye Singhari Ashya Ke Istemaal Ki Taknik Janna Zaroori Hai

حُسن کی نگہداشت کے لئے سنگھاری اشیاء کے استعمال کی تکنیک جاننا ضروری ہے - تحریر نمبر 1915

جلد کی صفائی میں اسکرب ‘مساج کریم اور فیس پیک کا بہت اہم کردار ہوتا ہے لیکن اگر آپ کو یہ علم نہیں ہے کہ ان چیزوں کو چہرے پر کتنی دیر تک لگانا ہے ‘کیسے لگانا ہے اور کیسے صاف کرنا ہے تو آپ کو فائدے کی بجائے نقصان بھی ہو سکتا ہے ۔

جمعہ 9 نومبر 2018

بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جو اپنی جلد کی حفاظت کرنا چاہتی ہیں ‘اپنی جلد کی خوبصورتی کے لئے پریشان رہتی ہیں ‘لیکن بہتر طور پر نہیں جانتی ہیں کہ ان کو دراصل ان کو کیا کرنا ہے ؟ایسی خواتین گھر پررہ کر اپنی جلد کو خوبصورت اور شاداب بنانا چاہتی ہیں۔ بازار میں جلد کی حفاظت وخوبصورتی کے لئے بے شمار مصنوعات دستیاب ہیں لیکن اہم امر یہ ہے کہ ان مصنوعات کا درست استعمال بھی معلوم ہونا چاہئے ۔


جلد کی درست دیکھ بھال کے لئے درست مصنوعات کا درست انداز میں استعمال آنا بہت ضروری ہے ۔جلد کی صفائی میں اسکرب ‘مساج کریم اور فیس پیک کا بہت اہم کردار ہوتا ہے لیکن اگر آپ کو یہ علم نہیں ہے کہ ان چیزوں کو چہرے پر کتنی دیر تک لگانا ہے ‘کیسے لگانا ہے اور کیسے صاف کرنا ہے تو آپ کو فائدے کی بجائے نقصان بھی ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)


اپنی جلد کی ساخت کی مناسبت سے ان اشیاء کا انتخاب کریں ۔

اسکرب کا استعمال کرتے وقت چہرے پر انگلیوں کی مدد سے دائرے بناتے ہوئے ہلکے ہاتھ سے مساج کریں ۔بہت زیادہ رگڑنے سے جلد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے جب بھی اسکرب یا مساج کریم کا استعمال کریں ہلکے ہاتھ سے چہرے پر دائروں کی شکل میں مساج کریں ۔
اسی انداز سے مساج کرنے سے جلد کے مردہ خلیات اور سوختگی کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔اگر کسی خاص تقریب میں جانا ہے تو مساج کے بعد کوکونٹ ملک سے تیار کیا گیا پیسٹ لگائیں۔10منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور اس کے بعد چہرے دھولیں ۔حسّاس حصّوں میں نرمی سے مساج کریں ۔جلد پر زیادہ سختی برتنے سے گریز کریں۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Husn Ki Nighdasht Ke Liye Singhari Ashya Ke Istemaal Ki Taknik Janna Zaroori Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.