Ice Water Facial Aik Asan Tareen Facial - Article No. 3302

Ice Water Facial Aik Asan Tareen Facial

آئس واٹر فیشل ایک آسان ترین فیشل - تحریر نمبر 3302

اس عمل سے چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں کافی مدد ملتی ہے

ہفتہ 24 اگست 2024

نورین اختر
چہرے کا مساج یعنی فیشل خواتین کی ضرورت بھی ہے اور شوق بھی، اس عمل سے چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں کافی مدد ملتی ہے۔چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور اسے بحال کرنے میں فیشل اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ آپ کے چہرے کے اطراف جمع شدہ غیر ضروری مواد کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔آج ہم آپ کو ایک ایسے فیشل کا طریقہ کار بتانے جا رہے ہیں جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کسی بھی کریم کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ یہ فیشل برف کے ٹھنڈے پانی سے کیا جاتا ہے۔
اس لئے اس کو آئس واٹر فیشل یا کولڈ تھراپی کہتے ہیں۔اس فیشل کو کرنے سے جلد کو ٹھنڈک ملتی ہے اور جلد پر چمک بھی آتی ہے۔
یہ فیشل گھر بیٹھے بغیر ایک روپیہ خرچ کیے کیا جا سکتا ہے کہ جس کے فوائد حقیقت میں حیران کُن ہیں۔

(جاری ہے)

اس فیشل کے لئے نہ تو کسی مساجنگ کریم، اسکرب، ماسک اور بلیچ کی ضرورت پڑتی ہے بلکہ اسے کرنے کے لئے 5 سے 7 اسٹیپ بھی فالو نہیں کرنے پڑتے۔

بنیادی طور پر آئس واٹر فیشل ایک آسان ترین فیشل ہے جس میں صرف اور صرف پانی اور آئس کیوبز (برف) کا استعمال ہوتا ہے۔اس فیشل کے ذریعے چہرے کے پٹھوں میں خون کی گردش کو بڑھانا اور انہیں پُرسکون بنانا مقصود ہوتا ہے۔
آئس واٹر فیشل کرنے کا طریقہ:
آئس فیشل کرنے کے لئے سب سے پہلے ایک بڑا سا پیالہ لے لیں۔اب اس میں دو ٹرے آئس کیوبز کی ڈال کر ٹھنڈا یخ پانی ڈال لیں۔
کچھ آئس کیوبز کے پگھلنے پر اپنا چہرہ اس پیالے میں چند سیکنڈ کے لئے ڈبوئیں اور چہرہ پیالے سے باہر نکال لیں۔اس عمل کو 4 سے 5 بار دہرائیں۔آئس فیشل کرنے کے نتیجے میں چہرہ دنوں میں چمک اٹھتا ہے، جلد صاف اور شفاف ہوتی ہے، چہرے پر لالگی آتی ہے، مساموں کی صفائی ہوتی ہے اور ضدی کیل مہاسوں سے بھی چھٹکارہ ممکن ہو پاتا ہے۔پانی اتنا ٹھنڈا نہ ہو کہ جلد میں درد ہونے لگے۔چہرے کو آئس کیوبز والے پیالے میں 10 سے 20 سیکنڈ کے لئے ڈپ کریں، اس سے زیادہ دیر نہیں۔یہ عمل 4 سے 5 بار دہرائیں۔سادہ پانی کی جگہ چاولوں کا پانی استعمال کر کے حیران کُن فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Ice Water Facial Aik Asan Tareen Facial" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.