Yoga - Nai Maaon Ke Liye 2 Mehfooz Warzishain - Article No. 2730

Yoga - Nai Maaon Ke Liye 2 Mehfooz Warzishain

یوگا ․․․ نئی ماؤں کے لئے 2 محفوظ ورزشیں - تحریر نمبر 2730

زچگی کو پُرلطف بنائے رکھئے

منگل 9 نومبر 2021

اپنے وجود میں نئی زندگی کو پلتے ہوئے محسوس کرنا اور لمحہ بہ لمحہ بدن کی بدلتی ہوئی کیفیت سے گزرنا بھی اپنی نوعیت کا خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔ ماں بننے والی خواتین جانتی ہیں کہ بعض ایسی غذائیں جو پہلے پسند نہ تھیں اب جی چاہتا ہے کہ انہیں چکھنے میں کوئی حرج تو نہیں۔
ڈاکٹر بھی یہی کہتے ہیں کہ آپ زچگی کو پُرلطف اور خوشگوار انداز میں محسوس کریں۔
خوش رہنے کی کوشش کریں‘مثبت انداز فکر اختیار کریں تاکہ ذہنی و جذباتی صحت کا اثر بچے پر اچھا پڑے۔نئی ماؤں کو ابتداء میں چار ہفتے کے بعد اور پیدائش کے مرحلے مکمل ہوتے ہوئے ہر ہفتے طبی معائنہ اور خصوصی نگہداشت کرنا ہوتی ہے۔نو ماہ کا یہ عرصہ خوش دلی اور بھلے انداز سے گزارا جائے تو زچگی کی اُلجھنیں متاثر نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

ایسے دور میں سویرے اُٹھ کر نماز کی ادائیگی کرنا پھر ورزش اور غسل کرنا ذہن اور جسم کو تروتازہ رکھتے ہیں۔

ہر نئے بچے کی پیدائش پر جیسے اللہ تبارک تعالیٰ انسان سے مایوس نہیں ہوتا‘اسی طرح ہر ماں چاہتی ہے کہ اپنے خاندان کی توقعات پر پورا اُترنے میں اپنی سی ہر کوشش کر لیں۔
مائیں کیسے فٹ رہیں؟
ورزش اور زچگی کے دوران؟یہ سوال بھی اکثر خواتین کرتی ہیں۔ڈاکٹرز اور ایروبک ورزشوں کے ماہرین کی رائے میں اگر زچگی نارمل ہو تو ورزش محتاط انداز سے کی جا سکتی ہے۔
سادہ چہل قدمی سے ابتداء کیجئے۔آرام دہ جوتا اور موسم کے حساب سے کھلے کپڑے پہن کر پیدل چلئے۔اگر ہموار پارک یا ساحل سمندر کی شاہراہ ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ٹوٹی پھوٹی سڑک یا پتھریلی جگہ پر چلتے رہنے سے فائدہ کم نقصان زیادہ ہے۔تازہ ہوا خوری سے طبیعت بہتر محسوس کریں گی اور بہت حد تک ہشاش بشاش بھی رہیں گی۔جسم میں آکسیجن جانے سے بچے کی صحت بہتر ہو گی۔
ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ کارڈیو اور یوگا دونوں ورزشیں کی جا سکتی ہیں اور اگر وہ صرف یوگا کا مشورہ دے تو وہی کریں مگر انسٹرکٹر کی موجودگی میں کریں۔
کھیل کود اور چھلانگیں لگانا نہایت مضر ہے:
یوگا کے کئی فوائد ہیں مثلاً آپ Relax کر سکتی ہیں۔
ذہنی تفکرات سے بچ سکتی ہیں۔زچگی کے ابتدائی دنوں میں ہی نہیں پورے 3 ہفتوں تک اُلجھنوں سے دور رہنا ضروری ہے۔
استفراق سے روحانیت کا رجحان بڑھتا ہے۔
آپ کی جسمانی حالت کی تبدیلی اور وزن بڑھنے کی رفتار مناسب رہتی ہے۔عام طور پر خواتین اچھا کھانے اور زیادہ مقدار میں کھانے کو ماں بننے والی خواتین کے لئے لازم سمجھتی ہیں جبکہ بھاری بھرکم مصالحے دار اور تلی ہوئی بے تحاشہ خوراکیں محض وزن بڑھاتی ہیں۔
یوگا دوران خون اور نظام تنفس دونوں کو بہتر بناتا ہے:
اس مخصوص ورزش میں Corpse اور Refresher کی ورزشیں سادہ‘سہل اور متوازن ورزشیں ہیں۔

The Corpse سونے کے لئے آئیڈیل پوسچر:
یہ ایسا پوسچر ہے جس میں بدن کو ڈھیلا رکھ کر لیٹا جاتا ہے۔جسمانی عضلات‘ذہنی اور سانس لینے کے عمل میں بہتری آتی ہے۔جب کبھی دباؤ کی کیفیت میں ہوں یا گھریلو کام کاج کی زیادتی کی وجہ سے تھکن ہونے لگے تو اس سادہ اور سہل ورزش سے مسفید ہوا جا سکتا ہے۔دوپہر کے وقت قیلولہ کرتے ہوئے اسی پوزیشن پر پون گھنٹہ لیٹے رہنے سے آپ خود کو ہلکا پھلکا تصور کریں گی۔

1۔ فرش پر چادر بچھا کر تھوڑے فاصلے سے ٹانگوں کو پھیلا کے لیٹ جائیں اور دونوں بازوؤں کو بھی تھوڑی دور سیدھا کرکے بدن کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔
2۔ آرام سے لیٹ کر دباؤ کی کیفیت سے (شعوری طور پر) نکلنے کی کوشش کریں۔
3۔ پٹھوں کو سختی سے نہ بھینچیں اور نہ سیدھا رکھیں بلکہ Curl کی شکل میں موڑے رکھیں۔
4۔ ٹھوڑی کو آرام سے سیدھا رکھیں۔
سختی سے اوپر نہ اُٹھائیں نارمل حالت میں لیٹیں اور آنکھیں موند لیں۔
5۔ گہری سانس لیں‘منہ کھلا چھوڑیں‘سینے کو پھلا کے گہری سانس لینے سے چہرے کے عضلات سے اینٹھن جاتی رہتی ہے۔
The Refresher تازہ دم ہونے کے لئے:
نئی ماں بننے والی خواتین کو گھریلو یا ملازمت کے سلسلے میں نارمل روٹین کے تمام کام کرنے ہوتے ہیں لہٰذا قیلولہ کرنے کے بعد ان کا تازہ دم ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
یہ بھی جسم کو آرام پہنچانے کی ایک بھرپور مشق ہے۔
1۔ دونوں ٹانگوں کو ذرا فاصلے پر رکھتے ہوئے کھڑی ہو جائیے۔بازوؤں کو جسم سے مس کرتے ہوئے سیدھے رکھئے۔ایک سے دس بار گنتی کیجئے۔
2۔ اسی حالت میں کھڑی رہ کر سر اور بازوؤں کو فرش کی طرف خم دیں اور 10 تک گنتی گن کر قدرے زیادہ جھکاؤ کے ساتھ ایک بار پھر ایک سے دس تک کی گنتی کر لیں۔
اسی حالت میں کھڑی رہ کر سر اور بازوؤں کو اتنا خم دیں کہ جسم کے اوپر کا دھڑ پیروں کو چھو لے۔
4۔ واپس اسی حالت میں لوٹ آنے کے لئے جسم کو سیدھا کرنا شروع کریں۔بالوں کو سر کی پشت پر آگے لے آئیے ویسے اس خم والی پوزیشن میں بال خود بخود اس حالت پر آ جائیں گے۔
5۔ اب کاندھے سیدھے کر لیجئے اور گردن کو آرام سے سیدھا کیجئے واپس پہلی پوزیشن پر آجائیے۔

غذائی انتخاب:
سبزیاں‘پھل‘سفید گوشت‘دالیں‘دہی‘بادام والا دودھ اور پھلوں کے جوسز بھی ضروری ہیں۔سبزیوں میں پالک‘مٹر‘گاجر زیادہ لیں تاکہ آئرن اور بیٹا کیروٹین کے ساتھ ساتھ وٹامن C بھی مل جائیں مگر دہی ضرور کھائیں۔ترش نہ پسند ہو تو آدھا چائے کا چمچ شہد ملا کر کھائیں یا پھلوں کے Chunks ملا کر کھائیں مگر تازہ دہی کھائیں۔اس سے کیلشیم بھی ملے گا اور متلی کی کیفیت میں یہ عمدہ ترین تریاق ہے۔

Browse More Exercises for Women

Special Exercises for Women article for women, read "Yoga - Nai Maaon Ke Liye 2 Mehfooz Warzishain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.