Warzish - Article No. 2861

Warzish

ورزش - تحریر نمبر 2861

ورزش کرتے رہنے سے جسم میں فالتو چربی بھی جمع نہیں ہو پاتی جو ذیابیطس کے خطرات کو بھی کم کرنے کا سبب بنتی ہے

جمعہ 22 اپریل 2022

صرف اچھی صحت اور پُرکشش سراپے کے حصول کے لئے ورزش ہی واحد ترغیب نہیں بلکہ ورزش کرنے اپنے جسم کو متحرک رکھ کر زائد مقدار میں پسینہ خارج کرنے کی بے شمار فائدہ مند وجوہات ہیں۔تحقیقات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کھلاڑی خواتین (Athletic Women) بریسٹ اور Uterine کینسر کے خطرے کو نصف حد تک ٹال دیتی ہیں۔
امریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سائنس‘واشنگٹن ڈی۔

(جاری ہے)

سی کی رپورٹ کے مطابق‘جسمانی طور پر بے تحاشہ متحرک رہنے والی خواتین کے جسم میں ایسٹروجن ہارمون کی وہ غیر مضر قسم پیدا ہوتی ہے جو آرام پسند خواتین میں نہیں ہوتی جس کی وجہ سے بریسٹ یا Uterus میں نمو پانے والے سرطان کے پھوڑے مطلوبہ Estrogen نہیں ملتا اور وہ جسم میں اپنی جڑیں آسانی سے نہیں پھیلا سکتا۔اس کے علاوہ ورزش کرتے رہنے سے جسم میں فالتو چربی بھی جمع نہیں ہو پاتی جو ذیابیطس کے خطرات کو بھی کم کرنے کا سبب بنتی ہے۔

Browse More Exercises for Women

Special Exercises for Women article for women, read "Warzish" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.