Makeup Ke Sath Warzish Khatarnak - Article No. 3043

Makeup Ke Sath Warzish Khatarnak

میک اپ کے ساتھ ورزش خطرناک - تحریر نمبر 3043

ورزش سے قبل اپنا میک اپ اُتار دیا کریں اور ورزش کے اختتام کے بعد ایک بار پھر چہرے کو دھو لیا کریں

منگل 3 جنوری 2023

شمع عناصر
بہت سی لڑکیاں اور خواتین اپنے چہرے پر مکمل میک اپ کے ساتھ ورزش کرتی ہیں اور جلد پر اس کے منفی اثرات اور نتائج سے واقف نہیں۔طبی ماہرین منع کرتے ہیں کہ ورزش کے دوران چہرے پر کاسمیٹکس کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کاسمیٹکس سے چہرے کے مسام بند ہو جاتے ہیں۔پسینہ آنے سے رک جاتا ہے اور یہ چیز جلد کے لئے نہایت نقصان دہ ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق انسانی جسم کو ورزش کے دوران پسینہ آنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جسم مسلسل طور پر ٹھنڈا رہے۔

(جاری ہے)

تاہم ورزش کے دوران جلد کے مسام کھلتے رہیں،اس پر میک اپ کی تہہ کی موجودگی میں غیر ضروری کثافت باہر نہیں آپاتی اور مسام پر گندگی جمع ہو کر سیاہ مہاسوں کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق پسینے کو تبخیر کی ضرورت ہوتی ہے۔تاکہ جسم ٹھنڈا رہے اور کثافتوں سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔تاہم مسامات بند ہونے کے باعث اس عمل کا رک جانا دانوں،کیل مہاسوں کے جراثیم کو جنم دیتا ہے۔ڈاکٹرز نے خواتین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ورزش سے قبل اپنا میک اپ اُتار دیا کریں اور ورزش کے اختتام کے بعد ایک بار پھر چہرے کو دھو لیا کریں۔

Browse More Exercises for Women

Special Exercises for Women article for women, read "Makeup Ke Sath Warzish Khatarnak" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.