Yoga Se Girte Baloon Ki RokTham Kijye - Article No. 2389

Yoga Se Girte Baloon Ki RokTham Kijye

یوگا سے گرتے بالوں کی روک تھام کیجئے - تحریر نمبر 2389

بالوں کے مسائل کی چند بنیادی وجوہات کیا ہیں؟

پیر 20 جولائی 2020

ارفع زاہد
بالوں کا گرنا،خشکی،وقت سے پہلے سفید ہو جانا اور سر کی جلد کا کسی بیماری کا شکار ہو جانا یہ ایسے مسائل ہیں جن کا سامنا تقریباً ہر دوسرے شخص کو رہتا ہے جس کے لئے خواتین ادویات کے علاوہ شیمپوز بدلتی رہتی ہیں۔بالوں کے مسائل کی بنیادی وجوہات میں غیر متوازن ہارمونز، بدہضمی ،کھانے پینے اور سونے کی عادتوں میں بے اعتدالی،ڈپریشن،ٹینشن اور طویل مدت تک کسی دوا کو استعمال کرتے رہنے سے ہونے والا رد عمل بھی ہے۔
اگر ان وجود کو دور کئے بغیر صرف شیمپو بدلتے رہیں تو خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکتے۔
یوگا ایسی ورزش صحت کے نظام کی درستگی کے لئے بے حد معاون ثابت ہو سکتی ہے۔چند ماہ سے پہلے ہی آپ بالوں کو پہلے سے زیادہ گھنے،چمکدار اور لمبے محسوس کریں گے۔

(جاری ہے)

گنج پن یا ہلکے بالوں سے نجات مل سکتی ہے۔یوگا کی اس خاص ورزش کو Balayam yogaکہتے ہیں۔
طریقہ کار
اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو اندر کی طرف موڑ لیں اور دونوں ہاتھوں کے ناخن ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر آپس میں رگڑنا شروع کریں۔

اس ورزش کو 1سے 2منٹ تک مسلسل کریں اور دن میں جتنی بار کر سکیں کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر کرتی رہیں۔مسلسل ایک ماہ تک یہ آسان سی ورزش بالوں کی صحت بحال کر سکتی ہے۔بالوں کی افزائش بڑھ جائے گی۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہاتھوں کے رگڑنے سے بالوں کی نشوونما پر کیسے فرق پڑ سکتا ہے؟اس کے پس پردہ بہت دلچسپ حقائق موجود ہیں،دراصل انسانی جسم کے زہریلے مادوں کا تعلق ہمارے ناخنوں سے ہے۔
عام طور پر جسم کے زہریلے مادے ناخنوں میں جمع ہوتے ہیں اور بڑھے ہوئے ناخنوں کو کاٹنے میں بھی یہی راز پنہاں ہے جس سے ہم زہریلے مادے جسم سے علیحدہ کرتے ہیں۔لہٰذا ناخنوں کو رگڑنے سے جسم زہریلی کثافتوں سے پاک ہوتا ہے اور نتیجتاً جلد،ناخن اور بالوں کو صحت یاب ہونے میں مدد ملتی ہے۔
سرونگ آسن یا Shoulder Stand
بالوں کے مسائل دور کرنے کے لئے ایک دوسری ورزش آسن ہے۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ سیدھے لیٹ جائیں اور ٹانگوں کو کولبوں سمیت سیدھا اوپر اٹھالیں اور ہاتھوں سے کولبوں کو تھام لیں۔اس پوزیشن میں خون کا ایک زبردست ریلا فوری طور پر سر کی طرف جائے گا اور سر کو سیراب کرکے بالوں کی نشوونما کو فی الفور بہتر بناتا ہے۔تاہم سرونگ آسن کی مشق کسی ماہر یوگا تھراپسٹ کی نگرانی ہی میں کرنا چاہئے،تاہم اگر آپ صرف لیٹ کر ٹانگیں سیدھی اوپر کرلیں تو بھی یہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
ایک سے دو منٹ دو زانو بیٹھنے سے بھی بالوں کی نشوونما کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ فرش پر یوگا میٹ بچھا کے اپنے پاؤں پر دو زانوں ہو کر بیٹھ جائیں،کمر اور گردن کو ایک سیدھ میں کرلیں اور ایک سے دو منٹ بیٹھے رہیں۔یہ یوگا کا واحد آسن ہے جو کھانے کے فوراً بعد بھی کیا جا سکتا ہے۔اس آسن کا فائدہ یہ ہے کہ ٹانگیں مڑی ہونے کی وجہ سے جسم کے نچلے حصے میں خون کا دباؤ کم اور اوپری حصے میں زیادہ ہو جاتا ہے اور اس طرح یہ آسن یہ صرف نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے بلکہ سر،چہرے اور بالوں کو بھی سیراب کرتا ہے۔

احتیاطی تدابیر
یوگا کے ساتھ اپنی خوراک کا بھی خیال رکھیں،پوری نیند لیں،ٹینشن سے دور رہیں،بالوں پر بے تحاشہ کیمیکل استعمال نہ کئے جائیں،کم از کم ہفتے میں ایک بار تیل سے مساج کریں۔

Browse More Exercises for Women

Special Exercises for Women article for women, read "Yoga Se Girte Baloon Ki RokTham Kijye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.