بند کریں
پکوان تمام ترا کیبگوشت کے پکوانخوشبو دار تکے
خوشبو دار تکے
اشیاء: بکرے کا گوشت 250گرام زعفران ایک چمچ بڑا پیاز 75گرام ادرک ایک ٹکڑا سرخ مرچیں حسب منشاء سبز الائچی چار عدد گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ گھی 75 گرام لیموں دو عدد نمک حسب منشاء ترکیب: بکرے کے گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں بنائیں اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں زعفران پیس کر رکھ لیں سبز الائچی کے دانے نکالیں اور پیس کر ان میں پسا ہوا گرم مصالحہ زعفران ، سرخ مرچیں،نمک اور لیموں کا رس ملا کر خوب اچھی طرح مکس کر یں پھر ایک برتن میں گھی گرم کر یں اس میں پیاز سرخ کر کے گوشت کے ٹکڑے ڈالیں معمولی سا بھون کرکچلا ہوا درک اور معمولی سا نمک مرچ شامل کر یں تھوڑا سا پانی ڈالیں ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکائیں جب گوشت گل جائے تو برتن کو آگ سے الگ کر لیں اس کے بعد ایک فرائی پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں ا س میں گوشت کے ٹکڑے فرائی کر کے باہر نکالیں اور ٹھنڈے کر کے مصالحے والے آمیزے میں ڈال کر ملائیں نصف گھنٹہ تک اسی طرح پڑے رہنے دیں اس کے بعد سیخوں میں پروئیں اور کوئلوں کی ہلکی آنچ پر تکے بھونیں سرخ ہونے پر آگ سے الگ کر یں اور پلیٹ میں نکال کر گرم گرم تکے چٹنی کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کر یں۔

(1) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان