اٹک، نا ئجیریا میں پھنسے 9پا کستا نیو ں کو واپس پا کستان لا نے پر معروف شخصیت انصار بر نی و دیگر کے مشکور ہیں، ممریز شاہ ، سید فدا حسین شاہ

بدھ 22 فروری 2017 23:17

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء)ایجنٹ اور شپ کے مالک کے فراڈ سے نا ئجیریا میں پھنسے 9پا کستا نیو ں کو گز شتہ دنو ں 6ماہ بعد واپس پا کستان لا نے پر معروف شخصیت انصار بر نی ، آواز فورم گو لڑہ کے صدر منیر احمد ، جنرل سیکر ٹری سید ثقلین شاہ کے بے حد مشکور ہیں ممریز شاہ ، جنرل کو نسلر سید فدا حسین شاہ آف فقیر آباد ، صدر آواز فورم یو سی گو لڑہ اٹک منیر احمد ، جنرل سیکر ٹری سید ثقلین شاہ ودیگر نے ایک خصوصی ملا قات میں صحافیو ں کو بتا یا کہ ممریز شاہ تر بیلہ غازی ، لیا قت علی خان تر بیلہ غازی ، سید نجب حسین ، عبد الرحمن ، سید عالم ، اختر سکنائے کراچی ، جا وید اقبال جبکہ ایک کا تعلق سرگو دہا سے ہے کرا چی کے رہا ئشی ایجنٹ اشفاق خان خٹک نے مذکورہ افراد کو نو کری کا جھا نسہ دیا کہ نا ئجیریا میں شپ پر آپ کو ملا زمت دی جا ئے گی فی آدمی تین لا کھ روپے جمع کرانے کو کہا جس پر مذکو رہ افراد نے آدھے پیسے جمع کرا دیے اور با قی کچھ عر صہ بعد دینے کا طے پا یا ان 9افراد کو نا ئجیریا پہنچا یا گیا جہا ں پہلے سے شپ ایم ٹی ایم او 9031492آئل ٹینکر کھڑا تھا کئی ما ہ گز ر جا نے کے بعد بھی انہیںنہ تنخواہ دی گئی نہ مرا عات ، شپ وہا ں پر ہی کھڑا رہا ، ایک ہفتہ کے لیے کھا نے کا راشن ملتا تھااور کہا جا تا تھا کہ اس پر پو را مہینہ گزارہ کر نا ہے انتہائی پر یشانی اور تنگی کی حالت میں ممریز شاہ نے اپنے رشتہ دار جنرل کو نسلر سید فدا حسین شاہ آف فقیر آباد اٹک سے رابطہ کیا تو سید فدا حسین شاہ نے آواز فورم گو لڑہ کے صدر منیر احمد اور جنرل سیکر ٹری سید ثقلین شاہ کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد آواز فورم کا ہنگا می اجلا س منعقد کیا گیا جس میں طے پا کہ ممریز شاہ ودیگر سے تما م معلو مات حا صل کر کے با نی وچیئر مین انصار بر نی ٹر سٹ انٹرنیشنل سے فوری را بطہ کیا جائے جس پرمعروف شخصیت انصار بر نی سے رابطہ کیا گیا توانہو ں فوری ایکشن لیتے ہو ئے نا ئجیریا میں پا کستانی سفیر سے رابطہ کیا اور ان 9پا کستانیو ں کے ساتھ ہو نے والی زیادتی بارے بتا یا پا کستانی سفیر و دیگر نے وہا ں کے قانو ن کے مطا بق کا روائی کرواتے ہو ئے شپ کے تین پا رٹنر جن میں ایک کا تعلق نا ئجیریا ، ایک کا یو نان اور ایک کا پا کستان سے ہے گر فتار کروایا اور تمام پا کستانیو ں کو نہ صرف پو سپورٹ واپس کروائے بلکہ ملک واپس بھی بھجوایا جس پرمذکورہ افراد نے انصار برنی ، نا ئجیریا میں پا کستانی سفیر ، آواز فورم یو سی گو لڑہ اٹک کے صدر منیر احمد ، جنرل سیکر ٹری سید ثقلین شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اصل میں یہ لوگ بے لو ث انسانی خدمت کر رہے ہیں اللہ ان کو جزائے خیر دے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں