بہاولپور،مقامی تاجر کی درخواست پر سات سال پہلے درج ہونیوالے مقدمہ کی دوبارہ تفتیش کا حکم،رپورٹ طلب

بدھ 15 فروری 2017 22:46

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء)آر پی اومحمد ادریس احمد نے مقامی تاجر کی درخواست پر سات سال پہلے درج ہونیوالے مقدمہ کی دوبارہ تفتیش کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

غلہ منڈی کے تاجر اور کونسلر منور الہٰی شیخ کی مدعیت میں تھانہ کوتوالی میں احمد پور شرقیہ کے رہائشی علی شیر اور ہارون قریشی وغیر ہ کے خلاف مقدمہ نمبر272/10اور253/10درج تھا جسے تفتیشی سب انسپکٹر حمید اور محمد اسحاق نے ایف آئی آر میں نامزد افراد سے مبینہ طور پر سازباز کرکے مقدمہ خارج کر دیاجبکہ مدعی کو مقدمہ خارج کرنے کی وجہ نہ بتائی اور تمام ثبوت بھی اپنے پاس رکھ لیے۔

مدعی منور الہیٰ کی درخواست پر آر پی او نے ڈی ایس پی سٹی بہاولپور کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں