جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

پیر 22 اپریل 2024 22:51

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد امین اویسی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 24-2023 اور 25-2024کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی پراگرس کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد امین اویسی نے ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 24-2023 کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میں خود بھی ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کے لیے وزٹ کروں گا۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ایگزیکٹو انجینئرز اور اسسٹنٹ انجینئرز موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں