ملک کی ترقی کے مخالف پانا مہ لیکس کا واویلا کر کے رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں،لیگی رہنماء چاچا محمد اسلم

پیر 23 جنوری 2017 20:51

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء)مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما چاچا محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے مخالف پانا مہ لیکس کا واویلا کر کے رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں سی پیک منصوبہ پر بڑی کامیابی سے کام شروع ہو چکا ہے یہ منصوبہ ملکی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اس کی راہ میں بین الاقوامی سازشیں کی جا رہی ہیں جس کو میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے اور پاک فوج نے بڑی جرائت اور دلیری سے ان سازشوں کا ناکام بنایا آج اس عظیم منصوبے میں شامل ہونے کے لیے دنیا کے بڑے بڑے ممالک رابطہ کر ہے ہیں یہ منصوبہ مکمل فنکشن ہونے سے پاکستان تعمیر وترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اربوں روپے کی زرعی پیکج کا اجراء کیا ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے نئے منصوبے شروع کئے اور کئی زیر تکمیل منصوبے مکمل کر کے لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی کی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی بہترین کارکردگی کی بنا پر میاں نوازشریف اگلی مرتبہ بھی وزیر اعظم ہوں گے #

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں