چمن ‘سابق کمشنر کو ئٹہ اور ممتاز قبائلی رہنماء حاجی امین اللہ خان آکا عشیزئی طویل علا لت کے بعد انتقال کرگئے

بدھ 18 جنوری 2017 23:02

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)چمن سابق کمشنر کو ئٹہ اور ممتاز قبائلی رہنماء حاجی امین اللہ خان آکا عشیزئی طویل علا لت کے بعد انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

مرحوم ڈاکٹر عابد امین خان،ڈاکٹر خا لد امین خان ،کوثر امین خان ،زائد امین خان اور اختر امین خان کے والد تھے جنہیں آبائی قبرستان چمن مردہ کاریز میں سینکڑوں سوگواروں کے موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

نما ز جنازہ میںعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولوی محمد حنیف صاحب ،ایس ایس پی کوئٹہ اسد خان ناصر ،پریس کلب کے صدر اصغر اچکزئی ،قبائلی رہنماء حاجی محمد علی پہلوان ،حافظ مطیع اللہ ،مولوی محمد رمضان، مختلف سیاسی ،مذہبی رہنماو،ْ ں نے شرکت کی ۔ فاتحہ خوانی مردہ کاریز میں ادا کی جارہی ہے ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں