محکمہ تعلیم کا سرکاری سکولوں میں نرسری کلاسز کے بچوں کیلئے کڈزروم بنانے کافیصلہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:28

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تعلیم پنجاب نے فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں ہزاروں سرکاری سکولوں میں نرسری کلاسز کے بچوں کیلئے کڈزروم بنانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ اس ضمن میں ہر سکول کو ایک لاکھ روپے کی رقم بھی فراہم کی جائے گی جس کا مقصد نرسری کلاس کے بچوں کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے سمیت انگریزی ، چینی اور دیگر بین الاقوامی زبانوں سے روشناس کراتے ہوئے مناسب عبور کی فراہمی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلہ میں پنجاب بھر کے دیگر سکولز میں بھی کڈز روم قائم کئے جائیں گے جہاں چین سے درآمد کئے گئے جدید سافٹ وئیر کے ذریعے بچوں کو مذکورہ زبانوں کے بارے میں مہارت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوںنے بتایا کہ کڈز روم میں بچوں کی ضرورت کیلئے چھوٹے سائز کے سپیکرز نصب کرنے سمیت جدید فرنیچر، پر کشش پینٹنگز کے ساتھ ساتھ خوبصورت تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جائیگا۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں جلد اساتذہ کیلئے بھی بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تدریس کی غرض سے سپیشل ٹریننگ کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں