ماہِ اپریل میں پنجاب بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 1.80 ملین افراد کی چیکنگ

ہفتہ 4 مئی 2024 18:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) ماہِ اپریل میں پنجاب بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 1.80 ملین افراد کی چیکنگ کی اور 422 اشتہاری مجرمان/عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جن میں کیٹگری "ای" کے 17 جبکہ کیٹگری " بی" کے 395اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 1.21 ملین گاڑیوں کو چیک کیا اور 186چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کیں جن میں 16کاریں 163موٹر سائیکلیں اور 07دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

شاہرات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 28ہزار 19ای چالان کیے۔ گیس سلنڈر کے استعمال پر پنجاب بھر میں 1477گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ پنجاب بھر میں شاہرات کی حفاظت کے پیشِ نظر منظور شدہ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 1لاکھ 5ہزار 1سو 55اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر گزشتہ ماہ پی ایچ پی نے 14185 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔

پنجاب بھر کی شاہرات پر مشکلات کا شکار 7228 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔ شاہرات سے 327عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرکے ٹریفک کے بہا کو بہتر بنایا گیا۔ 83گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا گیا۔مختلف حادثات میں مضروب ہونیوالے 159 افراد کو ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 83مقدمات درج کروا کر 06کلاشنکوفز، 16رائفلز اور 61پسٹلز برامد کیے گئے۔

منشیات فروشوں سے 1838لیٹر شراب‘ 15251 گرام چرس‘ 20450گرام افیون اور 20000گرام پوست برآمد کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم نے افسران و اہلکاروں کو مزید تندہی و جانفشانی کے ساتھ فرائضِ منصبی ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بے لوث خدمت پر زور دیا اور خدمت کو ہی پنجاب ہائی وے پٹرول کا نصب العین قرار ٹھہرایا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں