فیصل آباد،مقررہ سے کم وزن روٹی ونان فروخت کرنے پر تندوروں کو 15 ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 4 مئی 2024 18:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو نے مقررہ سے کم وزن روٹی ونان فروخت کرنے پر تندوروں کو موقع پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہر بھر میں تندوروں وہوٹلز پر روٹی ونان کی مقررکردہ قیمت پر فروخت اور وزن کو چیک کیااور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگے داموں اور کم وزن روٹی ونان فروخت کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر دوران چیکنگ عدم تعمیل پر جرمانے اور ہوٹلز وتندوروں کو بندبھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں