کامونکے ، سٹی پولیس کی کا روائی

قاسم عرف قاسو ڈکیت گینگ کے 7میں سے سر غنہ سمیت 3ڈاکو گر فتار ، مال مسروقہ بر آمد

منگل 24 جنوری 2017 20:17

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) سٹی پولیس نے کا روائی کر تے ہو ئے قاسم عرف قاسو ڈکیت گینگ کے 7میں سے سر غنہ سمیت 3ڈاکو گر فتار کر کے مال مسروقہ بر آمد کرلیاجبکہ با قی 4ڈاکوو ں کی گر فتا ری کیلئے چھاپے مار جا رہے ہیں ، قاسو ڈکیت گینگ کا ر ،ٹرک ،مو ٹر سائیکلیںچوری کے علاوہ گن پو ائنٹ پر گلی محلوں میں لوگوں کو لو ٹ کر لے جاتے تھے، ڈی ایس پی سرکل محمد الیا س عادل شیخ ایس ایچ اوتھا نہ سید قیصر عبا س اور ملازمین پر مشتمل پو لیس پا رٹی نے کامیاب کا روائی کر تے ہو ئے قاسو ڈکیت گینگ کے قاسم قاسو ولد منظور سکنہ فیصل ٹاون کامونکے، شکیل عرف سیٹھ نصیر سکنہ جامکے شیخو پور، وقاص عرف کا شی سکنہ شیخوپورہ کے ڈاکو گرفتار جبکہ بابر سہیل ، عاقب اشرف ، ذیشان اور الیاس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، پولیس نے گرفتا ر ڈاکووں سے عدد مزدا ٹرک، 4 مو ٹر سائیکلیں ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ بر امد کر لیا ، ایس ایچ او تھا نہ سٹی سید قیصر عباس کے مطابق گرفتارڈاکووں نے علاقہ میں اودھم مچا رکھا تھا اور ڈکیتیوں کیلئے ان کا کو ئی خاص ٹائم نہیں تھا دن یا رات یہ لو ٹ مار میں رہتے تھے ، ان خطر ناک ڈاکووں کی گرفتاری سے شہریوں کو ریلیف ملے گا ،سٹی پولیس کی کا رکر دگی پر سی پی او گو جرانوالہ اور ایس پی صدر کامران ممتاز نے ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں