حافظ آباد ،شوکت بھٹی پی۔ٹی۔آئی کو برج دارا گروپ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے،چوہدری امان اللهسندھو

منگل 21 فروری 2017 22:39

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر چوہدری امان اللهسندھو ، سابق جنرل سیکریٹری اور حلقہ این۔اے 103میں پی۔ٹی۔آئی کے ٹکٹ ہولڈر میاں اختر حسین بھٹی ،کسان ونگ کے راہنما ملک ریاض ، یوتھ ونگ کے عظمت اللهتارڑ ، ظفر تارڑ نے یہاں پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حافظ آباد ضلع میں پی۔

ٹی۔آئی کے جن عہدیداران کی نامزدگی کی گئی ہے وہ اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اگر ان عہدیداران کی نامزدگی کانوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تووہ ایک ہفتہ بعد28فروری بروز منگل کو پی۔ٹی۔آئی پنجاب کے صدر علیم خان اور سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری شوکت بھٹی کے خلاف کارکنوں کے ہمراہ فوارہ چوک میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔

(جاری ہے)

اور اگر پھر بھی انکی شنوائی نہ ہوئی تو وہ بنی گالہ پہنچ کر احتجاج کریں گے۔

ان راہنمائوں نے کہا کہ حافظ آباد میں جن لوگوں کو پی۔ٹی۔آئی کا صدر اور جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے انکی پارٹی کے لئے کوئی خدمات نہیں۔ یہ درباری ٹولہ کے لوگ ہیں۔نامزدگی کرتے وقت آٹھ آٹھ برس تک دن رات کام کرنے والے کارکنوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوکت بھٹی پی۔ٹی۔آئی کو برج دارا گروپ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جولوگ پارٹیوں اور وفاداریوں کو تبدیل کرنے کی کئی ھیڈ ٹرک مکمل کرچکے ہیں ۔انکی ضلعی عہدوں پر نامزدگیوں سے پی۔ٹی۔آئی ضلع بھر میں اپنی ساکھ کھودے گی۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں