افضل حسین تارڑ کی وفات پر تعزیت کیلئے تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ، رسم قل (کل )ادا کی جائیگی

پیر 29 اپریل 2024 15:30

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ممتاز پارلیمنٹرین، مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما ، میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی چودھری افضل حسین تارڑ کی وفات پر تعزیت کے لئے ملک کے طول و عرض سے تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ،کیپٹن (ر) محمد صفدر سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ان کے گائوں کو لو تارڑ پہنچ کر سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔

علاوہ ازیں مرحوم افضل حسین تارڑ مرحوم کی رسم قل کل ( منگل ) 30 اپریل کولو تارڑ حافظ آباد 3بجے سپہر ان کے ڈیرہ پر ادا کی جائیگی ۔مرحوم مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر صحت و رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سینئر بیو روکریٹ بابر حیات تارڑ کے ماموں اور سسر تھے ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں