کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات میں جس طرح کے نتائج تیار کے گئے عوام سب جانتے ہیں ،بڑے بڑے لیڈر نتائج سے مطمئن نہیں بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج کیسز کا جلد فیصلہ کرنا چاہیے اسکے بغیر ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوگی ،انار کی بھی برقرار رہے گی

پیر 29 اپریل 2024 15:30

کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 8فروری 2024کو ہونے والے انتخابات کے بعد جس طرح حکومت قائم ہوئی پوری قوم جانتی ہے اس کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ہے کیونکہ جس حکومت کی بنیاد ہی کمزور اور کھوکھلی ہو وہ اپنی آئینی مدت کس طرح پوری کر سکتی ہے۔ گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر صحت و رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد بزرگ سیاستدان سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی چودھری افضل حسین تارڑ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد ’’ این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عام انتخابات میں جس طرح کے نتائج تیار کے گئے عوام سب جانتے ہیں ،بڑے بڑے لیڈر انتخابی نتائج سے مطمئن نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج کیسز کے بارے میں جلد فیصلہ کرنا چاہیے اس کے بغیر ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوگی اور انار کی بھی برقرار رہے گی کیونکہ عوام سمجھتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سمیت ان کی لیڈر شپ کے خلاف جو مقدمات بنائے گئے ہیں وہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا صرف اسی کو حق ہے جیسے عوام منتخب کریں اور عوام کے ووٹوں سے نمائندے شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے منتخب ہو کہ اسمبلیوں میں پہنچیں۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں