حیدر آباد،پاک سرزمین پارٹی کے تحت بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ، ناجائز بل ،گندے پانی کی عدم نکاسی ، ٹریفک جام اور ودیگر مسائل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے تحت حیدرآباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ، ناجائز بل، گیس کی لوڈشیڈنگ ، گندے پانی کی عدم نکاسی ، ٹریفک جام اور صاف پانی کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل حل نہ کرنے کے خلاف متعلقہ اداروں و ذمہ داروں کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس سے ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ممبران محمد حنیف راجپوت ، عرفان خان، نعمت اللہ قریشی اور کامران خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ایک تاریخی شہر ہے جو آج سی30 سال پہلے سندھ کا دوسرا اور پاکستان کا پانچواں بڑا شہر تھا، لیکن سیاسی پارٹیوں اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہی اور نااہلی کے باعث آج اس کا شمار پاکستان کے گندے ترین شہروں میں ہوتا ہے ، آج حیدرآباد کے عوام اپنے بنیادی حقوق کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں، بچوں کیلئے تعلیم نہیں ہے، صنعتیں ختم ہورہی ہیں، بے روزگاری کی شرح بڑھ گئی ہے، نوجوان اور بچوں کیلئے تفریحی مقامات و کھیل کے میدان ختم کردیئے گئے ، بلند عمارتوں کو بغیر پلاننگ کی تعمیرات کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں ، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ و ناجائز بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور یہ ناجائز بل صرف غریب عوام و سفید پوش طبقہ پر لگائے جاتے ہیں اور وہ جب ٹھیک کرانے جاتے ہیں تو ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے ، رہائشی علاقوں سے ٹرانسفارمر اُتار لیئے جاتے ہیں اور کئی کئی ماہ تک نہیں لگائے جاتے اس طرح وقت پر بل جمع کروانے والے بھی پس رہے ہیں، اگر اب حیسکو حکام نے اپنا رویہ درست نہیں کیا اور عوام کو ناجائز تنگ کیا تو پی ایس پی عوام کے ساتھ ملکر کر حیسکو کے خلاف مہم چلائے گی ، سردیوں کا آغاز ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے ذریعے عوام کو بے حال کردیا گیا ، لوگ گھر میں لکڑیاں جلارہے ہیں، ناجائز تجاوازت کے خلاف مہم چلائی گئی لیکن اسے بھی صرف اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا اور آج بھی روڈز پر ٹریفک جام اور حادثات معمول ہیں، اس کیلئے عمل کام نہیں ہوا ، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر گندہ پانی روڈز پر کھڑا ہے ، شہر ی بیمار ہورہے ہیں، ذہنی مریض بن رہے ہیں، بچوں کا کوئی مستقبل نہیں لیکن منتخب نمائندے و ادارے صرف اپنی جیبیں بھرنے اور مراعات وصول کرنے میں لگے ہوتے ہیں، انہیں غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں