ملک کے مختلف حصوں میں بدھ اور جمعرات مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری، آج سندھ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 24 جنوری 2017 22:27

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز بدھ اور جمعرات کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ آج بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو حیدرآباد24سینٹی گریڈ کے ساتھ ابرآلود رہا ، حیدرآباد میں شام کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 42% فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ24سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں