ارباز خان منجھے ہوئے اداکار و ہدایتکار ہیں‘ اُن کے بغیر پشتو فلم انڈسٹری ادھوری ہے‘ نیاز خان

پیر 6 مئی 2013 14:16

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) ارباز خان ایک منجھے ہوئے اداکار و ہدایتکار ہے ۔ اُن کے بغیر پشتو سینما ادھوری ہے وہ پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد اداکار ہے ۔ جو بیک وقت پنجابی ،اُردو اور پشتو زبان کی فلموں میں کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان آصف خان فیڈریشن کے مرکزی رہنما نیاز محمد خان نے اربا ز خان فین کلب مردان کی آٹھویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بدر منیر فیڈریشن کے چیف آرگنائز ر محمد جاوید یوسفزئی ، ارباز خان فین کلب مردان کے صدر مصباح اللہ ، عجب گل مینہ وال کے اسد علی، ممتازعلی، بشیر خان، بلال خان، زرین خان، جیند خان، میر بہادروغیر ہ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے ناسور اداکار و ہدایتکار ارباز خان کے نام منسوب فین کلب کا مردان میں آٹھ سال مکمل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جو کسی بھی ادا کار کیلئے کیسی اعزاز سے کم نہیں۔ محمد جاوید یوسفزئی نے مصباح اللہ کو مسلسل آٹھ سال سے صدر منتخب ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ نیاز محمد خان نے کہا کہ ہدایتکار سیلم مراد نئی پشتو فلم ”منافق“میں ارباز خان پہلی بار ایک منفردکردار میں جلو ہ گر ہو رہے جس کا شاندار استقبال کرینگے ۔ فلم کے ریلیز سے قبل ایک پریس شو کا اہتمام کر ینگے جس میں صحافیوں کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا میں قائم اداکاروں کے ناموں سے منسوب تنظیموں کے کارکنوں کو مدعو کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں