اٹلی سائیکل ریس، دوسرا راوٴنڈ سیلواٹور پیوسیو نے جیت لیا

پیر 6 مئی 2013 15:31

نیپلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء)اٹلی میں ہونیوالی سائیکلنگ چیمپئن شپ کا دوسر راوٴنڈ سلویترو نے جیت لیا جبکہ مجموعی طور پر برطانوی ٹیم سکائی نے میدان مار لیا۔ اٹلی کے شہر نیپلز میں ہونیوالی سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ سترہ اعشاریہ چار کلومیٹر پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

دوسرے راوٴنڈ میں میزبان ملک کے سلویترو مقررہ فاصلہ تین گھنٹے، بیس منٹ اور سینتالیس سیکنڈز میں مکمل کر کے سرفہرست رہے۔ برطانیہ کے بریڈلی ونگز کی دوسری اور کولمبیا کے سرجیو ہیناؤ کی تیسری پوزیشن رہی۔ ایونٹ میں برطانوی ٹیم سکائی کو بائیس منٹ اور پانچ سیکنڈز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔ سپین کی ٹیم مووی سٹار دوسرے اور قازقستان کی ا?ستانا ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں