جیکب آباد: اینٹی کرپشن پولیس کا جج کی نگرانی میں انسپکٹر ناپ تول کے دفتر پر چھاپہ مارکر آفس کو سیل کردیا

منگل 21 فروری 2017 21:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) اینٹی کرپشن پولیس نے جج کی نگرانی میں انسپیکٹرناپ تول کے دفتر پر چھاپہ مارکر آفس کو سیل کردیاتفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن جیکب آباد کے سرکل آفیسر شبیراحمد مہر نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کامران سندیلو کی نگرانی میںمحکمہ ناپ تول کے ضلعی دفتر پر چھاپہ ماراگیا تو دفتر میں انسپیکٹرانچارج سمیت دیگر اسٹاف موجود نہیں تھا آفس میں موجود نائب قاصد عبدالعزیز لغاری نے بتایہ کہ گذشتہ ایک ماہ سے افسر عبدالستار سومرو اسسٹنٹ انسپیکٹر لیاقت علی گاد اور کلرک گزشتہ ایک ماہ سے دفتر نہیں آئے ہیں جس کے بعد دفتر کوکو سیل کردیا سرکل آفیسر شبیراحمد مہر نے بتایا کہ گزرشتہ تین سال کا بجٹ رکارڈ طلب کیا جو نہیں دیا گیا ناپ تول آفس جیکب آباد میں تقریباًً 14لاکھ روپے سالانہ فنڈز جاری ہورہا ہے جس میں کرپشن کی جارہی ہے مقدمہ درج کرکے تفتیش کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں