جہلم،حکومت دین اسلام کے اصولوں کے عین مطابق عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جدوجہد کررہی ہے، وقار ملک

جمعہ 20 جنوری 2017 14:15

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) نامور صحافی پنجاب اوورسیز کمیشن کے میڈیا کوآرڈینیٹریورپ وقار ملک نے کہا ہے کہ حکومت دین اسلام کے اصولوں کے عین مطابق عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جدوجہد کررہی ہے،بہترین سکولوں کا قیام ،لائبریری،صحت،تعلیم حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں،یہی وجہ ہے کہ پنجاب کا معیار تعلیم اور صحت کے ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہیںاوربین الاقوامی سطح پر پاکستان کانام اور مقام بلند ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ پاکستان کے دوران سوہاوہ کے نزدیک پدھری گائوں میں السرور ٹرسٹ کے زیر اہتمام لائبریری کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ السرور ٹرسٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت خوبصورت ہسپتال اور لائبریری کا تحفہ حکومت پنجاب کو دینے کا عہد کیا ہے ،اوورسیز کمیشن ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔کمشنر اوورسیز کمیشن افضال بھٹی نے سینکڑوںاوورسیز پاکستانیوںکے مسا ئل حل کیے جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس موقع پر السرور ٹرسٹ کے چئیرمین افتخار کیانی نے کہا کہ وہ علاقے کی فلاح وبہبود کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہیں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں