تحریک انصا ف کی ضلعی تنظیم کی طرف سے تحصیل دینہ ،سٹی دینہ کے عہدیداران کے نو ٹیفکیشن جا ری

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصا ف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر نے ضلعی تنظیم کی طرف سے تحصیل دینہ ،سٹی دینہ کے عہدیداران کے نو ٹیفکیشن جا ری کر دئیے گئے ۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف کو یو نین کونسل ،وارڈ کی سطح پر مضبوط بنا نے کے لیے تنظیم سازی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحصیل میں یو نین کو نسل ،سٹی میں وارڈ سے عہدیداران لے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جا ری ہے اور بہت جلد یو نین کو نسل ہر وارڈ کی سطح پر تنظیم سا زی کا عمل مکمل کر لیا جا ئے گا ۔چوہدری زاہد اختر نے عہدیدا را ن کو کہا کہ اپنی اپنی ذمہ داری کو نبھا تے ہو ئے پی ٹی آئی کی تر قی کے لیے کام کر یں ۔مضبو ط پاکستان ،خو شحال پاکستان کے لیے ہر شہر ی کو اپنا کردار ادا کرے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں