قلات ،گرد نواح میں طویل خشک موسم کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جمعہ 13 جنوری 2017 19:24

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) قلات اور گرد نواح میں طویل خشک موسم کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا بارش سے قلات کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی قلات میں سہ پہر تین بجے کے قریب بارش ؂؂کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ وقفے وقفے سے تا حال جاری ہیںقلات میں طویل خشک موسم کے بعد بارش سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہیں قلات میں طویل خشک سالی سے زیر زمین پانی کی سطح بہت نیچے چلاگیا ہیں ان بارشوں سے پانی کی سطح میں بہتری ائے گی دوسری جانب بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ہیں اور بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے اگلے 48 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں