ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسر خانیوال کا نرسنگ سکو ل کا دورہ، پرنسپل غیر حاضر، صفائی کے ناقص انتظامات، رپورٹ ڈپٹی کمشنرکو ارسال

بدھ 22 فروری 2017 23:29

خانیوال۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدا ہت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خانیوال نے نرسنگ سکول کا دورہ کیا اور پرنسپل کے غیر حاضر ہونے، کچن اور سکول میں صفائی کے ناقص انتظا مات پر سکو ل عملے کی سر زنش کی اور رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دی ، تفصیل کیمطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال زید بن مقصود کی ہدا یت پر گزشتہ رو ز ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسر محمد یوسف نے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل خانیوال میں قائم نرسنگ سکو ل کادو رہ کیا ما نیٹر نگ آفیسر کے دور ے کے وقت سکو ل پرنسپل سکو ل میں مو جو دنہ تھی ما نیٹر نگ آفیسر نے کچن اور ہاسٹل کا دور ہ بھی کیا اور وہاں پر صفائی کے انتظا ما ت انتہائی ناقص پائے گئے طا لبا ت کو لیکچر دینے والی ٹیچر ز نے اوور آل زیب تن نہ کئے ہوئے تھے ما نیٹر نگ آفیسرنے ٹیچرز کی سر زنش کی کہ آپ کی اور طالبات کی پہچان کیسے ہو گی حکو متی ہدا یات کے مطابق لیکچر دینے والی ٹیچر ز کیلئے اوور ال پہننا ضرو ی ہے نرسنگ سکو ل خانیوال میں 100سے زائد طا لبات پڑھتی ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بچیوں کو انتہا ئی ناقص کھا نا فراہم کیا جاتا ہے 100سے زائد طا لبا ت کیلئے صر ف 5کلو مر غی کا گو شت پکا یا جا تا ہے جبکہ دوسرے اضلا ع میں اتنی ہی تعدا کیلئے 20کلو گو شت پکا یا جا تا ہے سکو ل طا لبا ت سے میس فیس کی مد میں 2لاکھ پچا س ہزارسے زائد ما ہانہ اکٹھا کیا جا تا ہے مگرطا لبات عرصہ دراز سے معیا ری کھا نا کھانے سے محرو م ہیں سکو ل طا لبات کے مطابق میس کی فیس پہلے 2000ہزارروپے فی کس تھی مگر اب انتظا میہ نے فیس بڑھا کر 2300رو پے کر دی ہے میس فیس میں اضا فے کے با وجو د طالبا ت کو معیا ری کھا نا فراہم نہیں کیا جا تا، ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر خانیوال محمد یوسف نے دو ر ے کی تفصیلی رپو رٹ ڈپٹی کمشنر خانیوال کو بھجوا دی ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں