متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
لاہور ،ننکانہ صاحب ، راولپنڈی اور کراچی میں اربو ں روپے مالیت کی زمین ناجائز قابضین سے آزاد کروا لی گئیں
بدھ 2 ستمبر 2015 18:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) ملک بھر میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔ لاہور ،ننکانہ صاحب ، راولپنڈی اور کراچی میں اربو ں روپے مالیت کی زمین ناجائز قابضین سے آزاد کروا لی گئیں۔جبکہ سرگودھا شہر کے مرکز میں واقع 60کروڑ سے زائد مالیت کی 51کنال زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کرٹرسٹ بورڈ نے اپنے قبضے میں لے لی ہے اور مزید اراضی سے ناجائز قابضین کا قبضہ چھڑوانے کیلئے عملی کاروائی جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے بورڈ کے ہیڈ آفس میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں حکومت پنجاب ، آئی جی پولیس پنجاب، اور متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ اور پولیس افسران کا خصوصی شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے ٹرسٹ کی قیمتی اراضی واگزار کروانے میں ہمارے عملہ کی مد د کی ۔(جاری ہے)
چیئرمین بورڈ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ٹرسٹ بورڈ اور اقلیتوں کی ملکیتی اراضی و جائیدادوں پر قابض غیر قانونی و ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب ہر ضلع اور ہر شہر میں ناجائز قابضین کے خلاف بڑے بڑے آپریشن کیے جائینگے اور چاہے کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ،کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
دریں اثناء چیئرمین بورڈ نے ہندو مرکز اگروال اشرم کے دورہ کے دوران وہا ں پر قائم ڈسپنسری میں موجود ادویات اور سیکورٹی سمیت جاری ترقیاتی کاموں و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پروٹوکول اسسٹنٹ گلزیر چوہدری ودیگرمتعلقہ افسر بھی انکے ہمراہ تھے۔ انکاکہنا تھا کہ اقلیتوں کی پراپرٹی اور انکے مقد س مقا مات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ٹرسٹ بورڈ کا عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے اور مطلوبہ کام جلد ازا جلد مکمل کیے جائیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
علی امین گنڈا پور وفاق پر حملہ ،قابض ہونے کی جو بات کر رہے ہیںوہ انکی جماعت کی تاریخ ہے ‘ ملک احمد خان ..
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث پلاسٹک فیکٹری پکڑی گئی،ترجمان
انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کر دی
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف