شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، حاجی ناصر محمو د

جمعہ 13 جنوری 2017 23:27

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سٹی میئر آف گجرات حاجی ناصر محمو دنے کہا ہے کہ گجرات شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، شہر کی تمام یونین کونسلوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا نظام ٹھیک کرنے کیلئے کام شروع ہوچکا ہے، اب شہر بھر کی کوئی بھی یونین کونسل بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رہیگی، ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگی راہنماء اور سابق امیدوار یونین کونسل چار مرزا عبد الرئوف کی طرف سے دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مسلم لیگی راہنمائوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، حاجی ناصر محمود نے کہاکہ یونین کونسل چار میںجتنے بھی ترقیاتی کام نامکمل ہیں انہیں بہت جلد مکمل کیا جائے گا، گڑھی احمد آبادروڈ کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری ہوچکی ہے اور بہت جلد اس روڈ کی تعمیر بھی شروع ہوجائے گی، انہوں نے کہاکہ پوری ایمانداری کے ساتھ شہریوں کی خدمت کریں گے اوریونین کونسل چار کی تعمیر وترقی کی طرف خصوصی توجہ دیں گے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں