فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

اتوار 28 اپریل 2024 16:20

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، گجرات عامر سلیم رانا نے بروز ہفتہ مورخہ 27.04.2024کو بوقت11:00 بجے دن ہمراہ جناب محمد فاروق اعظم،مجسٹریٹ دفعہ30، گجرات نے ڈسٹرکٹ جیل،گجرات کا دورہ کیا۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ جیل،گجرات میں موجود تمام بیرکس خصوصاَ خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ،ہسپتال اور کچن کا بھی تفصیلی معائینہ کیا اور وہاں پر قیدیوں کو دی جانے والی تمام سہولیات بمعہ طبعی سہولیات کابھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل حکام کی موجودگی میں وہاں پر موجود قیدیوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لئے منا سب اقدامات کے احکامات صادر فرمائے۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمہ میں ملو ث 02 ملزمان کو ذاتی مچلکہ جا ت پر رہا کرنے کا بھی حکم صادر فرمایا۔فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اورکھانے کے انتظامات اور جیل کی صفائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل،گجرات کو مزید بہتر ی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت فرمائی۔\378

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں