ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز

ہفتہ 6 اپریل 2024 13:50

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

تجاویزات کے خلاف آپریشن کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری راستوں کو کشادہ کریں اپنا سامان شٹر کے اندر رکھیں، ضلع بھر سے تجاویزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، تاجر برادری رضاکارانہ طور پر ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں اور تجاویزات فوری ختم کردیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہو ں نے مزید کہا کہ چیف افسران ضلع بھر میں صفائی میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں ریڑھی بانوں کی پوزیشن روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کی جائے گی مسلسل چلتی ہوئی ریڑھی کو بازار میں آنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ دکاندار حضرات اپنی دکانوں کے باہر ڈسٹ بن رکھیں سامان کی لوڈنگ ان لوڈنگ رات کے اوقات میں کریں تجاویزات کے حوالے سے زیرو ٹارلس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں