گندم خریداری مہم 2024 ، گندم خریداری مہم 2024 کا آغازکردیا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 15:47

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے چئیرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی گجرات / ممبر صوبائی اسمبلی خالد اصغر گھرال اور اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم خریداری مہم 2024 کا آغاز کردیا گیا ہے، کسانوں کو باردانہ رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہے، کسانوں کی سہولت کے لیے گجرات منگوال، جلالپور جٹاں، ڈنگہ، لالہ موسیٰ میں گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں، کسانوں سے حکومت پنجاب کے ریٹ کے مطابق 3900 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کسانوں کی سہولت کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، کسانوں کے بیٹھنے کے لیے بہترین انتظامات اور پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اقدامات مکمل ہیں،معلومات کے حصول کے لیے کسان گندم کی فروخت کے لیے سرکاری مراکز گندم خریداری سے رجوع کرسکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسانوں کو فضل کا پورا معاوضہ دیا جائے گا، کسان باردانہ کے حصول کے آن لائن درخواست یا قریبی مرکز گندم خریداری تشریف لائیں، مراکز پر باردانہ کی فراہمی 19 اپریل اور گندم خریداری کا عمل 22 اپریل سے شروع ہوگا۔\378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں