ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:40

لیہ ۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ ظفراُللہ خان کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ جیل کی ہسپتال ،کچن اسیران اور نو عمرقیدیوں کے وارڈ کامعائنہ کیا مجمو عی طور پر صحت و صفائی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح سکیورٹی انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دیاگیا ۔دوران معائنہ معمولی جرائم میں ملوث 4 حوالاتیوں کی رہائی کا حکم دیاگیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملک محمد فیروزکلیار اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کاشف رسول بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں