سکولوں میں زیر تعلیم بھٹہ مزدورں کے بچوں میں خدمت کارڈ کی تقسیم کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:24

لیہ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ضلع بھر کے سکولوںمیں زیر تعلیم بھٹہ مزدورں کے بچوں میں خدمت کارڈ کی تقسیم کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا جو کہ حکومت پنجاب کی علم دوستی کا عملی ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ملک سرفراز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) ضلع لیہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 1200خدمت کارڈ بھٹہ مزدورں کے بچوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔اب دوبارہ خدمت کارڈ تقسیم جاری کیے جائے گے،محکمہ ایجوکیشن کے اہلکار خدمت کارڈ کی تیاری میں مصروف ہیں اس موقع پر سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ہیڈ کورارٹر مہر محمد اقبال ورک بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں