میرپورخاص، حمید پورہ کالونی ،مہاجر کالونی مہران کالو نی کے سینکڑوں مکین گیس وبجلی کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر آگئے

اتوار 15 جنوری 2017 20:21

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) گیس دو گیس دو،۔بجلی دو بجلی دو کے صدائیں بلند کرتے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے حمید پورہ کالونی ،مہاجر کالونی مہران کالو نی کے سیکڑوں مکینوں سڑکوں پر آگیا ۔ جس کے باعث رنگ روڈ بلاک ٹریفک جام ہوگیا ۔ گیس بجلی کے متاثرین کاکہنا تھاکہ ہمارے گھر میں گیس نہیں آرہی ہے جس کہ باعث ہماری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔

عدنان خرم ایڈوکیٹ کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں سیکڑ و ں مکین شامل تھے ۔

(جاری ہے)

سب کا ایک ہی مطالبہ تھاکہ ہمیں گیس اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔عدنان خرم ایڈوکیٹ نے سندھ پریس کلب کی صحافیوں کی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سردی شروع ہوتے ہی ہماری گیس بند ہوگئی جس کی باعث ہمارے گھرو ں میں کھانا نہیں بن رہاہے ۔بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔ مگر محکمہ سوئی گیس میرپورخاص کی انتظامیہ موج مستی میں مصروف ہے انہیںخیال نہیں کے ان کی غفلت لاپروائی کے باعث ہزاروں لوگو ں پریشان ہیں ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ میرپورخاص میں گیس کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔تاکہ ہرصارفین کو گیس کی فراہمی ممکن ہو۔بصورت ہم مزید احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں