کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی

ماضی میں جو حصہ کے پی کے کو نہیں مل سکا وہ دلائوں گا، اپنے صوبے کا وکیل بن کر وفاق سے زیادہ سے زیادہ فنڈز لاؤں گا۔ گورنر خیبرپختونخوا کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 12 مئی 2024 20:15

کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی 2024ء ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ماضی میں جو حصہ صوبے کو ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، خیبرپختونخوا کو اپنا حق دلاؤں گا، اپنے صوبے کا وکیل بن کر وفاق سے زیادہ سے زیادہ فنڈز لاؤں گا، کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہائوس سازش کا حصہ بنے۔ ڈیرہ اسمعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے کہوں گا کہ پانی کے معاملے پر مل کر کام کریں، ڈی آئی خان میں لوڈ شیڈنگ کا بڑا مسئلہ ہے، پوری کوشش ہے عوام کو تبدیلی نظر آئے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کم کرکے صفر پر لائیں گے، ہمیشہ یہ بات کی ہے کہ خیبر پختونخوا کا مقدمہ وفاق میں لڑنا چاہتا ہوں، کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اپنے صوبے کا وکیل بن کر وفاق سے زیادہ سے زیادہ فنڈز لاؤں گا، امن و امان کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، پوری کوشش ہوگی اپنے عہدے سے انصاف کروں، پندرہ سال بعد کسی گورنر خیبرپختونخوا نے قائداعظم کے مزار پرحاضری دی، حلف لیتے ہی کہا کہ خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑوں گا، ماضی میں جو حصہ کے پی کے کو ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، صوبے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہماری زمینیں آباد ہوں گی تو دوسرے صوبو ں کو بھی گندم دیں گے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا پولیس کی سب سے کم تنخواہ ہے جب کہ دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے پولیس کے پاس وسائل نہیں، ڈی آئی خان کی حالت سب کے سامنے ہے، ڈی آئی خان میں جج اغوا ہوا، کسٹم اہلکار قتل ہوئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں