آئندہ انتخابات میں خواتین کا اہم سیاسی کردار ہو گا، پی ٹی آئی کی خواتین کو الیکشن کی تیاری ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہئے،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی شعبہ خواتین ملتان کی رہنمائوں سے ملاقات،گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 18:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں خواتین کا اہم سیاسی کردار ہو گا اورالیکشن 2018 میں پا کستان تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ خواتین ہمارے ملک کی 52% آبادی ہیں آئندہ آنے والے انتخابات میں ان کا سیاسی کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اس لئے پی ٹی آئی خواتین کو ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے پی ٹی آئی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی سینئررہنما ڈاکٹر روبینہ اختر سے جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ایک ملاقات میں کیں۔ ڈاکٹر روبینہ نے انہیں جنوبی پنجاب کی خواتین کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر روبینہ اختر کی پی ٹی آئی میں خدمات کو سراہااور آئندہ انتخابات کے جنرل الیکشن میں بھرپور تیاری کے لئے کہا ۔اس موقع پر جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی ڈاکٹر روبینہ اور ان کے ساتھ موجود خواتین کے کام کی تعریف کی اور خواتین کی الیکشن آگاہی مہم کے سلسلے میں بات کی، ڈاکٹر روبینہ کے ساتھ رابعہ، زرقا، صادیہ ودیگر موجود تھیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں