وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کا میرپور کے سینئر اور بزرگ صحافی الله دتہ خاکسار کی وفات پراظہار تعزیت

مرحوم صحافی کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا

منگل 17 جنوری 2017 13:38

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے میرپور کے سینئر اور بزرگ صحافی الله دتہ خاکسار کی وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم صحافی الله دتہ خاکسار کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

تعزیتی بیان میں وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ مرحوم صحافی الله دتہ خاکسار نے تحریک آزادی کشمیر،آزادخطہ کے عوام کے حقوق کو اجاگر کرنے اور عوامی مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کے لیے ہمیشہ جاندارصحافتی کردار ادا کیا اور ذمہ وارانہ صحافت کے فروغ کے لیے اپنی زندگی وقف رکھی ۔الله تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں