معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے ،محمد شہباز شریف

جمعرات 16 فروری 2017 16:57

معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے ،محمد شہباز شریف
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے ،بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عز م کو غیر متزلزل نہیں کر سکتی ،دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب نے نے لاہور دھماکے میں شہید ہونیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وائرلیس آپریٹر محمد امین خان کے آبائی قصبہ بارہ منگا شکرگڑھ کے دورے کے دوران شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے دوران کیا ۔

وزیراعلی نے کہا کہ ملک دشمنوں کی ناپاک گھنائونی سازش ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے فضل اور عوام کے تعاون سے انہیں شکست دیں گے ،انہوں نے کہا کہ بزدلانہ واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے ،وطن کی سلامتی کیلئے محمد امین خان اور دیگر اہلکاروں نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی ، انہوں نے کہا کہ قوم شہدا کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی ،دہشت گرد انسانیت کے سفاک دشمن ہیں قوم شہید وں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں