بلوچستان:بغیر اجازت گھومنے پھرنے پر9چینی باشندوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

چینی مہمانوں کو باعزت طریقے سے سی سی پی او آفس لایا گیا جہاں پر ضروری ہدایات کے بعد ان کومقامی ہوٹل منتقل کردیا گیا،پولیس حکام

پیر 16 جنوری 2017 11:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جنوری۔2017ء)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بغیر اجازت کے گھومنے پھرنے پر پولیس نے 9چینی باشندوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کے بغیر پاکستانی حکام کو اطلاع دیئے بغیر پابندی عائد ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے بروری اور زرغون آباد تھانہ کی حدود سے پولیس نے 9چینی تاجروں کو بغیر اجازت گھومنے پر گرفتار کرلیا، تمام چینی باشندے بزنس ویزا پر بلوچستان آئے ہوئے ہیں تاہم امن وامان اور چینی باشندوں کی حفاظت کے پیش نظر حکومت کی جانب سے غیرملکیوں کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں متعلقہ حکام کی اجازت سے گھومنے اور سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان چینی مہمانوں کو باعزت طریقے سے سی سی پی او آفس لایا گیا جہاں پر ضروری ہدایات کے بعد چینی تاجروں کو ان کی رہائش جو ایک ہوٹل میں مقیم تھے وہاں پہنچایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :