کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

پیر 23 جنوری 2017 16:20

کوئٹہ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،گیس کے کم پریشر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے ،پیر کی صبح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ کان مہترزئی،ہنہ اوڑک مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،کوئٹہ کے مختلف علاقوں ہنہ اوڑک ،بروری ،سریاب روڈ ،کلی پائند خان،نواں کلی اور حاجی غیبی روڈ ،پشتون آباد،گوالمنڈی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہاہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا موقف ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر کمی کی شکایات موصول ہورہی ہے تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کی شکایات کو دور کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بڑھانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں