دو روز گزرگئے ،ْلعل شہبازقلندر کے مزار پر حملے کے سہولت کاروں کا کوئی سراغ نہ مل سکا

تفتیشی ادارے دھماکے کے مقام سے ملنے والے سامان کی فورنزک جانچ پڑتال میں مصروف رہے

ہفتہ 18 فروری 2017 14:47

دو روز گزرگئے ،ْلعل شہبازقلندر کے مزار پر حملے کے سہولت کاروں کا کوئی سراغ نہ مل سکا
سیہون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء)سانحہ سیہون کے بعد شہباز قلندر میں دھماکے کے بعد ہفتہ کو بھی فضا سوگوار رہی ،ْدھماکے کی جگہ سے ملنے والے سامان اور دیگر مٹیریل کی فورنزک جانچ پڑتال میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے ماہرین مصروف رہے پولیس نے محکمہ اوقاف سے مطالبہ کیا کہ مزار کی سیکورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ ،ْ قطاروں کیلئے پائپس اور خواتین کی تلاشی کیلئے الگ کمرہ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق سیہون کے سرکاری ہسپتال میں 76 ،ْ 12افراد نواب شاہ،جامشورو اوردیگرہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں