9مئی، ممکنہ سیاسی ریلیاں، اسلام آباد کا ریڈ زون سِیل

جمعرات 9 مئی 2024 19:03

اسلام آباد /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ممکنہ سیاسی ریلیوں کے باعث سیکیورٹی کے پیشِ نظر اسلام آباد کا ریڈ زون سِیل کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اسلام آبادکے ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ڈی چوک کے اطراف کنٹینرز لگا دیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کسی بھی احتجاج یا ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی 9 مئی کے حوالے سے سیکیورٹی سخت کردی گئی اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ 9 مئی کے حوالے سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ریہ، کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں