مغربی موصل میں داعش کے 2000 جنگجو موجود ہیں،امریکا

منگل 21 فروری 2017 14:43

مغربی موصل میں داعش کے 2000 جنگجو موجود ہیں،امریکا
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) امریکی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 2000 مسلح جنگجو موجود ہیں جو عراقی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ برسرپیکار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینیر عہدیدار نے وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ بغداد کے دوران اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مغربی موصل میں داعش کے 2000 جنگ جو موجود ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کی قیادت میں داعش کے خلاف قائم بین الاقوامی فوجی اتحاد نے موصل میں گذشتہ سال اکتوبرسے قبل یہ کہا تھا کہ شہر میں داعشی جنگجوں کی تعداد پانچ سے سات ہزار تک ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد عراقی فوج نے مشرقی موصل میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

عالمی اتحاد کی جانب سے موصل میں داعشی جنگجوں کی حقیقی تعداد کے بارے میں خاص وضاحت نہیں کی گئی۔

چار ماہ تک جاری رہنے والے آپریشن میں بڑی تعداد میں داعشی جنگجو ہلاک کیے گئے ہیں۔موصل میں جاری آپریشن کا ایک مرحلہ 24 جنوری کو مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مشرقی موصل میں یہ لڑائی تین ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہی جس میں عراقی فوج، کرد فورسز، عراقی شیعہ ملیشیاں کے ساتھ عالمی اتحادی فوج کی فضائی سرپرستی بھی حاصل تھی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں