گندم کے سرکاری مراکز کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ

جمعرات 19 جنوری 2017 19:52

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ساہیوال ڈویژن شبیر علوی نے کہاہے کہ گندم کے سرکاری مراکز کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور گندم کی نکاسی کے دوران کسی سنٹر انچارج کو غیر قانونی طورپر گندم نکالنے کی اجازت نہیں۔ گزشتہ روز بنی شیل سنٹر عارفوالہ سے ایک ٹرک کے ذریعے غیر قانونی طورپر 11لاکھ روپے کی گندم نکالنے والے فوڈ انسپکٹر نعیم الحسن کے خلاف مقدمہ درج ہوچکاہے اور پولیس نے فوڈ انسپکٹر کو گرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار نویسوںسے گفتگو کرتے ہو ئے انہوںنے کہاکہ ڈی ایف سی پاکپتن نے بروقت کارروائی کرکے لاکھوں روپے خرد برد کی جانے والی گندم برآمد کروائی ہے جو ان کی ذمہ داری کا ثبو ت ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ضلعی افسران اور سنٹرانچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں ۔سرکاری خزانے کو ہرگز نقصان نہ ہونے دیں اور اگر کوئی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گااور اسے ہرگز معافی نہیں دی جائیگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں