ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا

منگل 23 اپریل 2024 21:34

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) کورئیر کمپنی کے ملازم تصور علی نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے بھائی ملک عامر کو تین لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ن لیگی ایم پی اے کے بھائی ملک عامر اپنے منشی مرزا احتشام علی کے ذریعے اپنی آن لائن خریداری کر رہے تھے کہ پوسٹ ایکس کورئیر کمپنی کے ملازم تصور علی نے ڈلیوری کرتے وقت رسید پرٹیمپرنگ کرکے زائد چارجز وصول کرلیے اور تین لاکھ روپے کے زائد چارجز کمپنی اکائونٹ میں جمع نہ کرائے اور ملزم رفو چکر ہو گیا۔پولیس سول لائن نے مرزا احتشام علی کی مدعیت میں مقدمہ 420ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں